Brailvi Books

تربیت اولاد
157 - 185
تعالیٰ اس کی (ریاکاری) لوگوں میں مشہور کر دے گا اور اس کو ذلیل و رسوا کریگا۔''
(شعب الایمان ،باب فی اخلاص العمل للہ ...الخ،الحدیث ۶۸۲۲،ج۵،ص۳۳۱)
(۲۲) سچ بولنا:
     حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا : ''سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فسق وفجور ہے اور فسق وفجور دوزخ میں لے جاتا ہے ۔''
(صحیح مسلم،کتاب الادب،باب قبح الکذب ،الحدیث۲۶۰۷،ص۱۴۰۵)
مدنی مشورہ:ان امور کو بآسانی اپنانے کے لئے اپنی اولاد کو دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ کردیجئے ۔
اپنے بچوں کوان امور سے بچائيے

(۱) سوال کرنا :
    دوسروں سے چیزیں مانگنے کی عادت بھی بچوں میں عموماً پائی جاتی ہے۔ آپ اپنی اولاد کو ایسا نہ کرنے دیں اور ان کا ذہن بنائيے کہ شدید ضرورت کے بغیر کسی سے کوئی چیز نہ مانگیں ۔حضرت سیدنا کبشہ انماری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جس بندے نے سوال کا دروازہ کھولا اللہ عزوجل اس پر فقر کا دروازہ کھول دے گا۔''
(جامع الترمذی، کتاب الزھد، باب ماجاء مثل الدنیا مثل اربعۃ نفر،الحدیث ۲۳۳۲، ج۴، ص ۱۴۵)
(۲) اُ لٹا نام لینا:
    اصل نام سے ہٹ کر کسی کا الٹا نام (مثلاً لمبو، ٹھنگو،کالو وغیرہ)رکھنا بھی ہمارے
Flag Counter