Brailvi Books

تربیت اولاد
156 - 185
اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''علم حاصل کرو اور علم کے لئے بردباری ووقار سیکھو، اور جس سے علم حاصل کررہے ہو اس کے سامنے عاجزی وانکساری اختیار کرو ۔''
(المعجم الاوسط،الحدیث ۶۱۸۴،ج۴،ص۳۴۲)
    حضرت سیدناابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''جس نے کسی شخص کو قرآن مجید کی ایک آیت بھی سکھائی وہ اس کا آقا ہے ،لہذا اب اس شخص کو زیب نہیں دیتا کہ اپنے استاذ کو چھوڑ کر کسی دوسرے کو اس پر ترجیح دے ۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث۷۵۲۸،ج۸،ص۱۱۲)
(۲۰) عاجزی :
    اپنے بچوں کو مبتلائے تکبر ہونے سے بچانے کے لئے انہیں عاجزی کی تعلیم دیں کہ ہر مسلمان کو اپنے سے افضل جانیں ۔اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جو اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے ،اللہ تعالیٰ اسے بلندیاں عطا فرماتا ہے ۔''
(صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃوالآداب ،باب استحباب العفو والتواضع،الحدیث ۲۵۸۸،ص۱۳۹۷)
(۲۱)اخلاص :
    والدین اپنے بچوں کا ذہن بنائیں کہ ہر جائز کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں ۔حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص لوگوں میں اپنے عمل کا چرچا کریگا تو خدائے
Flag Counter