| تربیت اولاد |
خواری کریں ۔حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :'' جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیت(یعنی اس کی غم خواری) کریگا اللہ عزوجل اسے تقویٰ کا لباس پہنائے گا اور روحوں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کریگا اللہ عزوجل اسے جنت کے جوڑوں میں سے ایسے دو جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔''
(المعجم الاوسط،الحدیث۹۲۹۲،ج۶،ص۴۲۹)
(۱۷) بزرگوں کی عزت :
اسلام ایک کامل واکمل دین ہے جو ہمیں بزرگوں کا احترام سکھاتا ہے ۔ اپنی اولاد کو بزرگوں کے احترام کا خوگر بنائيے۔حضرت سیدناانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''جو نوجوان کسی بزرگ کے سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے اس کی عزت کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کسی کو مقرر کردیتا ہے جو اس نوجوان کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے گا ۔''
(سنن الترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی اجلال الکبیر،الحدیث۲۰۲۹،ج۳،ص۴۱۱)
حضرت سیدناانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''اے انس ! بڑوں کا ادب و احترام اور تعظیم وتوقیر کرو اور چھوٹوں پر شفقت کرو ، تم جنت میں میری رفاقت پالو گے ۔''
(شعب الایمان،باب فی رحم الصغیر،الحدیث۱۰۹۸۱،ج۷،ص۴۵۸)