مکان کے پڑوس میں ایک یہودی کا مکان تھا اورحضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کاحجرہ اس یہودی کے مکان کے دروازے کے قریب تھا۔اس یہودی نے ایک پرنالہ بنارکھاتھااورہمیشہ اس پرنالہ کی راہ سے نجاست حضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے گھرمیں پھینکاکرتاتھا۔اس نے مدت تک ایساہی کیا۔ مگر حضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس سے کبھی شکایت نہ فرمائی۔
آخرایک دن اس یہودی نے خودہی حضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا:''حضرت!آپ کومیرے پرنالے سے کوئی تکلیف تونہیں ہوتی؟'' آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''ہوتی توہے مگرمیں نے ایک ٹوکری اورجھاڑورکھ چھوڑی ہے۔جو نجاست گرتی ہے،اس سے صاف کردیتا ہوں۔''اس یہودی نے کہا : ''آپ اتنی تکلیف کیوں کرتے ہیں ؟اورآپ کوغصہ کیوں نہیں آتا؟'' فرمایا: ''میرے پیارے اللہ عزوجل کاقرآن میں فرمان عالیشان ہے: