Brailvi Books

تربیت اولاد
151 - 185
منقول ہے کہ آپ روٹی پانی میں بھگو کر کھا لیتے تھے،اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے،''جتنا وقت لقمے بنانے میں صرف ہوتا ہے،اتنی دیر میں قرآن کریم کی پچاس آیتیں پڑھ لیتا ہوں۔''
(تذکرۃ الاولیاء،ذکر داؤد طائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ،ج۱،ص۲۰۱ )
(۱۴)خود اعتمادی :
    وقت بے وقت بچوں کو ڈانٹتے رہنے سے بچوں کی خوداعتمادی برُے طریقے سے مجروح ہوتی ہے ۔والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی غلطی پر انہیں تنبیہ ضرور کریں مگر اتنی سختی نہ کریں کہ وہ احساسِ کمتری میں مبتلا ہوجائيں ۔ خود اعتمادی کے حصول کے لئے ہروقت باوضو رہنا بھی بہت مفیدہے ۔
(۱۵)پڑوسیوں سے حسن سلوک:
     بچوں کو سمجھائيے کہ پڑوسی گھرانوں کے بڑے افراد کا احترام کریں اور چھوٹے بچوں سے حسنِ سلوک برتیں ۔ ایک شخص نے اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی خدمتِ باعظمت میں عرض کی : ''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم! مجھے کیونکر معلوم ہو کہ میں نے اچھا کیا یا برُا؟'' ارشاد فرمایا:''جب تم پڑوسیوں کو یہ کہتے سنو کہ تم نے اچھا کیا تو بے شک تم نے اچھا کیا، اور جب یہ کہتے سنو کہ تم نے برُا کیا تو بے شک تم نے برُا کیا ۔''
(سنن ابن ماجہ ،کتاب الزہد ،باب الثناء الحسن ، الحدیث۴۲۲۳،ج۴،ص۴۷۹)
اسلام قبول کرلیا:
    حضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک مکان کرایہ پر لیا۔اس
Flag Counter