Brailvi Books

تربیت اولاد
149 - 185
فرمایا:''اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے ۔''
(صحیح مسلم،کتاب الذکروالدعاء،الخ،باب استحباب حمد اللہ ...الخ، الحدیث۲۷۳۴،ص۱۴۶۳)
    بچے کو شکر کرنے کی عادت ڈالنے کے لئے اسے ایک لقمہ کھلانے کے بعد الحمدللہ عزوجل کہنے کی ترغیب دیجئے جب وہ یہ کہہ چکے تو دوسرا نوالہ کھلائيے۔ان شاء اللہ عزوجل اس کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں بچہ ہرلقمے پرشکرِ خدا عزوجل کرنے کا عادی بن جائے گا ۔
(۱۰) ا یثا ر:
    بچے کو سکھایا جائے کہ کسی مسلمان کی ضرورت پراپنی ضرورت قربان کردینے کا بڑااجروثواب ہے ۔ بچے کو اس کا عادی بنانے کے لئے مختلف اوقات میں اسے ایثار کی عملی مشق کروائیں اور اس سے کہیں اپنی فلاں ضرورت کی چیز فلاں بچے کو دے دے ۔ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جو شخص اپنی ضرورت کی چیز دوسرے کو دے دے تو اللہ عزوجل اسے بخش دیتا ہے ۔''
(اتحاف السادۃ المتقین ،کتاب ذم البخل ...الخ،بیان الایثاروفضلہ ،ج۹،ص۷۷۹)
(۱۱) صبر:
    اپنی اولاد کا ذہن بنائيے کہ جب بھی کوئی صدمہ پہنچے تو بلاضرورت شرعی کسی کے سامنے بیان نہ کیجئے اور صبر کا ثواب کمائیے ۔حضرت سیدنا کبشہ انماری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جس بندے پر ظلم کیا جائے اور وہ اس پر صبر کرے اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ
Flag Counter