Brailvi Books

تربیت اولاد
147 - 185
نہیں مارے گا۔''آخرِ کار ہمشیرہ سے یہ کہلوا کر ہی دم لیا ۔

    شہزادہ امیرِ اہلِ سنت حاجی محمد بلال رضا عطاری سلَّمہ الباری فرماتے ہیں کہ بچپن میں ایک مرتبہ میں نے کسی کنوئیں میں جھانک کر دیکھا تو اس کی گہرائی دیکھ کر میرے دل پر خوف طاری ہوگیا ۔جب میں نے اپنے باپاجان امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی خدمت میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ اس طرح سے فرمایا ،''دنیاوی کنوئیں کی گہرائی دیکھ کر ہی آپ کا دل خوف زدہ ہوگیا تو غور کیجئے کہ جہنم کی گہرائی کس قدر ہولناک ہوگی ۔''
(۸) د یا نت داری:
    اپنی اولاد کو معاشرتی اثرات کی بناء پر بددیانتی کا عادی بننے سے بچانے کے لئے اسے گھر سے دیانت داری کا درس دیجئے ۔ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''جس میں امانت نہیں اس کا دین کامل نہیں ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الامانات ...الخ،الحدیث۵۲۵۴،ج۴،ص۳۲۰)
    شیخ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ بچپن ہی سے شرعی معاملات میں محتاط ہيں۔آپ نے چھوٹی عمر سے ہی حصولِ رزقِ حلال کے لئے مختلف ذرائع اپنائے ۔ ایک بار بچپن ہی میں امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتھم العالیہ ریڑھی پر ٹافیاں اور بسکٹ وغیرہ بیچ رہے تھے کہ ایک بچے نے دوآنے کی ٹافیاں مانگیں ۔آپ نے اسے تین ٹافیاں دیں ،ابھی مزید
Flag Counter