Brailvi Books

تربیت اولاد
146 - 185
    حضرت سَیِّدُنا فضیل بن عیاض رحمۃاللہ تعالیٰ عليہ کو جب یہ علم ہوتا کہ ان کا بیٹا بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے تو خوف وغم کی آیات تلاوت نہ کرتے ۔ ایک مرتبہ انہوں نے سمجھا کہ وہ ان کے پیچھے نہیں ہے اور یہ آیت پڑھی :
قَالُوۡا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیۡنَا شِقْوَتُنَا وَکُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیۡنَ ﴿۱۰۶﴾
ترجمہ کنزالایمان:کہیں گے اے رب ہمارے ! ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے ۔(پ۱۸،المؤمنون: ۱۰۶)

    تو ان کا بیٹا یہ آیت سن کر بے ہوش ہو کر گرگیا ۔ جب آپ کو اس کا اندازہ ہوا تو تلاوت مختصر کردی ۔ جب ان کی ماں کو یہ ساری بات معلوم ہوئی تو انہوں نے آکر اپنے بیٹے کے چہرے پر پانی چھڑکا اور اسے ہوش میں لائیں ۔ انہوں نے حضرت فضیل رحمۃاللہ تعالیٰ عليہ سے عرض کی ،اس طرح تو آپ اسے مار ڈالیں گے ....''ایک مرتبہ پھر ایسا ہی اتفاق ہوا کہ آپ نے یہ آیت تلاوت کی :
 وَ بَدَا لَہُمۡ مِّنَ اللہِ مَا لَمْ یَکُوۡنُوۡا یَحْتَسِبُوۡنَ ﴿۴۷﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہر ہوئی جو ان کے خیال میں نہ تھی ۔(پ۲۴،الزمر: ۴۷)

    یہ آیت سن کر وہ پھربے ہوش ہو کر گرگیا ۔ جب اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔(کتاب التوابین ،توبۃ علی بن فضیل، ص۲۰۹ )

    امیراہلسنّت دامت برکاتھم العالیہ ابھی بہت چھوٹی عمر میں تھے کہ کسی بات پر ہمشیرہ نے ناراض ہو کر یہ کہہ دیا کہ تم کو اللہ عزوجل مارے گا (یعنی سزا دے گا) ۔ یہ سن کر آپ دامت برکاتھم العالیہ سہم گئے اور ہمشیرہ سے اصرار کرنے لگے :''بولو، اللہ عزوجل مجھے نہیں مارے گا،۔۔۔۔۔۔بولو، اللہ عزوجل مجھے نہیں مارے گا،۔۔۔۔۔۔بولو، اللہ عزوجل مجھے
Flag Counter