| تربیت اولاد |
کھانا رکھنا بھول گئیں۔حتی کہ کھانے کا وقت نکل گیا۔جب انہیں خیال آیا ،تو جلدی سے بچے کے پاس پہنچیں،دیکھا کہ اس کے سامنے نہایت نفیس کھانا رکھا ہوا ہے اور وہ بہت رغبت سے اسے کھارہا ہے۔ والدہ نے حیرانی سے پوچھا:''بیٹا!یہ کھانا کہاں سے آیا؟''عرض کی:''جہاں سے روزانہ اللہ تعالیٰ عطافرماتا ہے۔''
والدہ نے یہ سارا واقعہ حضرت کی خدمت میں عرض کیا،آپ نے خوش ہو کرارشاد فرمایا:''اب تمہیں کھانا رکھنے کی ضرورت نہیں،اللہ تعالیٰ بلاواسطہ ہی پہنچاتا رہے گا۔''(تذکرۃ الاولیاء،ذکر احمد بن حرب ،ج۱،ص۲۱۹)
(۷) خوفِ خدا عزوجل:
اُخروی کامیابی کے حصول کے لئے ہمارے دل میں خوفِ خداعزوجل کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے ۔ جب تک یہ نعمت حاصل نہ ہو ' گناہوں سے فرار اور نیکیوں سے پیار تقریباً ناممکن ہے۔ اس کے لئے اپنی اولاد کوان کے جسم وجاں کی ناتوانی کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ رب تعالیٰ کی بے نیازی سے ڈراتے رہيے۔ہمارے اکابرین علیھم رحمۃ اللہ المتین کی اولاد بھی خوفِ خدا عزوجل کا پیکر ہوا کرتی تھی ،چنانچہ
ایک مرتبہ حضرت سیدنا ابوبکروراق رحمۃاللہ تعالیٰ عليہ کے مدنی منّے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے جب اس آیت پر پہنچے ،۔۔۔۔۔۔یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیۡبًا﴿۱۷﴾٭
ترجمہ کنزالایمان: اس دن سے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا ۔ۖ(پ۲۹،المزمل:۱۷) تو خوفِ الٰہی کا اس قدر غلبہ ہوا کہ دم توڑ دیا ۔(تذکرۃ الاولیاء،ذکرابوبکر وراق ج۲،ص۸۷)