Brailvi Books

تربیت اولاد
144 - 185
کوشش فرماتے ہوئے مدنی منے کو گود میں اٹھا کرکھلے آسمان تلے لے گئے اور انہیں چاند دکھا کر پوچھا ،''یہ کیا ہے ؟'' مدنی منے نے جواب دیا ،''چاند۔''پھر آپ نے پوچھا ،''یہ کیا کررہا ہے ؟'' مدنی منے نے جواب دیا ،''گنبد ِ خضریٰ کو چوم رہا ہے۔'' اس گفتگو کے دوران مدنی منّا پوری طرح بیدار ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے اسے وضو کرکے تہجد پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔
 (۶) توکُّل :
    اپنی اولاد کو توکل کی صفتِ عظیمہ سے متصف کرنے کے لئے ان کا ذہن بنائیں کہ ہماری نظر اسباب پر نہیں خالق ِ اسباب یعنی رب عزوجل پر ہونی چاہيے۔ رب تعالیٰ چاہے گا تو یہ روٹی ہماری بھوک مٹائے گی ، وہ چاہے گا تو یہ دوا ہمارے مرض کو دور کرے گی ۔

    مروی ہے کہ حضرت احمد بن حرب رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اپنے کم عمرصاحبزادے کو توکل کی تعلیم دینا چاہی، تو ایک دیوار میں سوراخ کر کے فرمایا: ''بیٹا!جب کھانے کا وقت ہو،اس سوراخ کے پاس آکر طلب کر لیا کرنا، اللہ تعالیٰ عطا فرمادیا کریگا۔''دوسری طرف اپنی زوجہ کوارشاد فرما دیا کہ''جب مقرر ہ وقت ہو،تم چپکے سے دوسری جانب کھانارکھ دیا کرنا۔''

    حسب ِ نصیحت بچہ،سوراخ کے پاس آکر کھا نا طلب کرتا،والدہ دوسری جانب سے رکھ دیا کرتیں۔طلب کے تھوڑی دیربعدبچہ سوراخ میں ہاتھ ڈالتا،توکھاناموجود پاکر،اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تصور کرتا۔ایک دن ان کی والدہ
Flag Counter