Brailvi Books

تربیت اولاد
143 - 185
 (۴) سخاوت:
    اپنی اولاد کو بچپن ہی سے صدقہ وخیرات کرنے کا عادی بنائیں اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ انہیں صدقہ کے فضائل بتا کر کسی غریب کو ان کے ہاتھوں سے کوئی شے دلوائيے۔سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ'' سخی آدمی ،اللہ تعالیٰ کے قریب ہے ،جنت سے قریب ہے، لوگوں سے قریب ہے ، اور دوزخ سے دور ہے۔ بخیل آدمی ،اللہ تعالیٰ سے دور ہے ،جنت سے دور ہے ،لوگوں سے دور ہے ،اور دوزخ سے قریب ہے ۔
    (جامع الترمذی ،کتاب البروالصلۃ ،باب ماجاء فی السخاء ،الحدیث ۱۹۶۸،ج۳،ص۳۸۷ )
 (۵) ذوقِ عبادت :
    والدین کو چاہيے کہ اوائل ہی سے اپنی اولاد کے دل میں عبادت کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کریں کبھی انہیں تلاوتِ قرآن کے فضائل بتائیں تو کبھی تہجد کے ، کبھی روزے کی فضیلت بتائیں تو کبھی باجماعت نما زکی ۔
تہجد پڑھنے کی ترغیب:
    دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتھم العالیہ مدنی کاموں میں مصروفیت کی بناء پر رات دیر گئے کچھ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کتاب گھر(یعنی اپنی لائبریری)میں پہنچے تو وہاں آپ کے بڑے شہزادے حاجی احمد عبید رضا عطاری سلمہ الباری سوئے ہوئے تھے جو اس وقت بہت کم سن تھے ۔ آپ نے فرمایا:''اسے تہجد پڑھوانی چاہيے ۔'' اور مدنی منے کو بیدار کرنا چاہا لیکن ان پر نیند کا بے حد غلبہ تھا لہٰذا ! پوری طرح بیدار نہ ہوپائے ۔ لیکن امیر اہل سنت مدظلہ العالی انفرادی
Flag Counter