بچوں سے سچ بولئے انہیں بہلانے کے لئے جھوٹے وعدے نہ کیجئے ۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارے گھر تشریف فرما تھے کہ میری والدہ نے مجھے اپنے پاس بلاتے ہوئے کہا کہ ادھر آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے دریافت فرمایا :'' تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے؟''انہوں نے عرض کی :'' میں اسے کھجور دوں گی ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :'' اگر تم اسے کچھ نہ دیتی تو تمہارا ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا ۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب ،باب فی التشدید فی الکذب،الحدیث۴۹۹۱،ج۴،ص۳۸۷)
اپنے بچوں کو سکھا ئيے
(۱)حُسنِ اخلاق:
والدین کو چاہيے کہ اپنی اولاد کو ہر ایک سے حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دیں کہ اس میں بہت سی دنیوی واخروی سعادتیں پوشیدہ ہیں جیسا کہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِپر نور،شافع یوم النشور صلَّی اللہ