Brailvi Books

تربیت اولاد
140 - 185
سونے جاگنے کے آداب:
    اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ

    (۱) سونے میں مستحب یہ ہے کہ باطہارت سوئے۔

(بہارِ شریعت،حصہ۱۶،ص۷۰)

    (۲) سونے سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھ کر بستر کو تین بار جھاڑ لیں تاکہ کوئی موذی شے یا کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے ۔

    (۳) سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے ۔
اللّٰھُمَّ بِاِسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ
ترجمہ: اے اللہ عزوجل ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں)
 (صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب وضع الید الیمنی...الخ،الحدیث۶۳۱۴،ج۴،ص۱۹۲ملخصاً)
    (۴)اُلٹا یعنی پیٹ کے بل نہ سوئیں ۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ایک شخص کو پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا:''اس طرح لیٹنے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔''
 (جامع الترمذی،کتاب الادب ،باب ماجاء فی کراہیۃا لاضطجاع علی البطن،الحدیث۲۷۷۷،ج۴،ص۳۵۲)
    (۵) کچھ دیر د ا ہنی کروٹ پر داہنے ہاتھ کو رخسار کے نیچے رکھ کر سوئے ۔

    (۶) کبھی چٹائی پر سوئیں تو کبھی بستر پر کبھی فرشِ زمین پر ہی سوجائیں ۔ 

    (۷) جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:''
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لئے ہیں جس نے ہمیں
Flag Counter