کہے پھر اس کے جواب میں چھینکنے والایہ کہے
یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔''
(صحیح البخاری،کتاب الادب ،باب اذاعطس کیف یشمت ،الحدیث۶۲۲۴،ج۴،ص۱۶۳)
اگر چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو سننے والے پر فوراً اس طرح جواب دینا (یعنی یَرْحَمُکَ اللہ کہنا)واجب ہے کہ وہ سن لے۔
حضرت سیدناابوسعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''جب کسی کو جماہی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھ لے کیونکہ شیطان منہ میں گھس جاتا ہے۔''
(صحیح مسلم،کتاب الزھدوالرقائق،باب تشمیت العاطس،الحدیث۲۹۹۵،ص۱۵۹۷)
جب جماہی آنے لگے تو اوپر کے دانتوں سے نچلے ہونٹ کو دبائیں یا الٹے ہاتھ کی پشت منہ پر رکھ دیں۔جماہی روکنے کی بہترین ترکیب یہ ہے کہ جب جماہی آنے لگے تو دل میں خیال کرے کہ انبیائے کرام علیہم السلام اس سے محفوظ ہیں تو فوراً رک جائے گی ۔''
(رد المحتار،کتاب الصلوٰۃ،مطلب :اذا تردد الحکم بین سنۃ..الخ،ج۲،ص۴۹۸،۴۹۹)