Brailvi Books

تربیت اولاد
138 - 185
مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جنت میں بالاخانے ہیں جس کے بیرونی حصے اندر سے اور اندرونی حصے باہر سے نظر آتے ہیں۔ایک اعرابی نے عرض کی :''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!یہ کس کے لئے ہوں گے ؟'' ارشاد فرمایا:''جو اچھی گفتگو کرے ۔''
 (جامع الترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی قول المعروف،الحدیث۱۹۹۱،ج۳،ص۳۹۶)
    (۱)مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات کیجئے۔

    (۲)غیر معمولی تیزرفتاری سے گفتگو وقار میں کمی کرتی ہے ۔سکون اور وقار سے ٹھہر ٹھہر کر گفتگو کریں ۔

    (۳) چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور بڑوں سے ادب کے ساتھ گفتگو کرنا آپ کو ہر دل عزیز بنادے گا ۔

    (۵) جب کوئی بات کررہا ہو تو اطمینان سے سنیں اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع نہ کردیں ۔
چھینکنے کے آداب:
    اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ چھینک کے وقت سرجھکائیں ، منہ چھپائیں اور آواز آہستہ نکالیں۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو جب چھینک آتی تھی تو منہ کو ہاتھ یا کپڑے سے چھپا لیتے تھے اور آواز کو پست کر لیتے تھے ۔
 (جامع الترمذی،کتاب الآداب ،باب ماجاء فی خفض الصوت وتخیر الوجہ ،الحدیث ۲۷۵۴،ج۴،ص۳۴۳)
Flag Counter