اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ
(۱) جب بھی گھر یا کمرے میں داخل ہوں تو اجازت لے کر داخل ہوں حضرت سیدناعطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے پوچھاکہ کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے بھی اجازت لوں ؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا: ''ہاں۔'' اس نے عرض کی :''میں تو اس کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا ہوں۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''اجازت لے کر اس کے پاس جاؤ۔'' انہوں نے عرض کی :''میں اپنی ماں کا خادم ہوں (یعنی باربار آنا جانا ہوتا ہے)پھر اجازت کی کیا ضرورت ؟'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''اجازت لے کرجاؤ،کیا تم پسند کرتے ہو کہ اپنی ماں کو برہنہ دیکھو؟'' عرض کی:'' نہیں۔''ارشاد فرمایا:''تو اجازت حاصل کر لیا کرو۔''