Brailvi Books

تربیت اولاد
134 - 185
کر بعد کا مضمون پڑھتے ۔
 (بہار شریعت،حصہ ۱۶، ص۹۲،الدر المختار ورد المحتار،کتاب الحظر ولاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۵)
    (۱۲)راستے میں چلتے ہوئے دو آدمیوں کے بیچ میں کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملاقات پرپھر سلام کیجئے ۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرو ی ہے کہ حضور تا جدارمدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :''جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلامی بھائی کو ملے تو اس کو سلام کرے اور اگر ان کے درمیان درخت دیوار یا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے اوروہ پھر اس سے ملے تو دوبارہ اس کو سلام کرے ۔''
 (سنن ابی داؤد ،کتاب الادب ،باب فی الرجل یفارق الرجل....الخ،الحدیث ۵۲۰۰،ج۴،ص۴۵۰)
    (۱۳) مصافحہ کرنا سنت ہے کہ جب دو مسلمان باہم ملیں تو پہلے سلام کیا جائے ،اس کے بعد مصافحہ کریں۔(بہار شریعت،حصہ ۱۶ ،ص۹۷،۹۸)

    حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جب دو مسلمان ملتے ہیں پھر ان میں سے ایک اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑتا ہے (یعنی مصافحہ کرتا ہے )تو اللہ عزوجل کے ذمہ کرم پر ہے کہ وہ ان کی دعا قبول فرمائے اور ان کے ہاتھوں کے جد ا ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت فرما دے ۔''
 (المسندللامام احمد بن حنبل ،مسند انس بن مالک ،الحدیث۱۲۴۵۴،ج۴،ص۲۸۶)
    (۱۴) سلام کی طرح مصافحہ میں بھی پہل کریں ، حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہیں اور ان میں سے ایک اپنے
Flag Counter