(۱۰) اگر کسی نے کہا کہ فلاں نے آپ کو سلام کہا ہے تو اگر سلام لانے اور بھیجنے والادونوں مرد ہوں تو جواب میں یوں کہیں
عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَام ،
اگردونوں عورتیں ہوں تو جواب میں یوں کہیں
عَلَیْکِ وَعَلَیْہَا السَّلَام،
اگر پہنچانے والا مرد اور بھیجنے والی عورت ہو تو جواب میں یوں کہیں
عَلَیْکَ وَعَلَیْھَا السَّلَام،
اگر پہنچانے والی عورت اور بھیجنے والا مرد ہو تو جواب میں یوں کہیں
عَلَیْکِ وَعَلَیْہِ السَّلَام،
(۱۱)خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے اس کی دو صورتیں ہیں، ایک تو یہ کہ زبان سے جواب دے اوردوسرا یہ کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیج دے لیکن چونکہ جوابِ سلام فوراًدینا واجب ہے اور خط کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ تاخیر ہوہی جاتی ہے لہذا فوراً زبان سے سلام کا جواب دے دے ۔اعلیٰ حضرت قدس سرہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں جو السلام علیکم لکھا ہوتا،اس کا جواب زبان سے دے