Brailvi Books

تربیت اولاد
130 - 185
علیہ واٰلہٖ وسلّم جب تیل لگاتے تو الٹے ہاتھ کی ہتھیلی پر ڈالتے اور پہلے ابرو پر تیل لگاتے پھر پلکوں پر ،پھر اپنے سر مبارک پر تیل لگاتے ۔
(وسائل الوصول الی شمائل الرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ،الفصل الثالث،ص۸۱)
    حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا : ''جو بھی اہم کام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا اور نا مکمل رہ جا تا ہے ۔
 (الجامع الصغیر ،الحدیث ۶۲۴۸،ص۳۹۱)
    سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم وضو کرنے میں اور کنگھا کرنے میں او رنعلینِ شریفین پہننے میں دائیں جانب کو پسند فرماتے ۔
 (وسائل الوصول الی شمائل الرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ،الفصل الثالث،ص۸۱)
ملاقات کے آداب:
    حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو تمہارے درمیان محبت بڑھے اور وہ یہ ہے کہ آپس میں سلام کو رواج دو۔''
 (صحیح مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان ان لا یدخل الجنۃ ...الخ،الحدیث۵۴،ص۴۷)
    حضرت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''سلام کو عام کرو سلامتی پالو گے ۔''
 (الاحسان بترتیب ابن حبان،کتاب البروالاحسان ،باب افشاء السلام واطعام الطعام،الحدیث۴۹۱،ج۱،ص۳۵۷)
    (۱) جب کسی اسلامی بھائی سے ملاقات ہو تو اسے جانتے ہوں یا نہ جانتے
Flag Counter