Brailvi Books

تربیت اولاد
129 - 185
    (۱) دانت سے ناخن نہیں کاٹنا چاہيے کہ مکروہ ہے ۔
 (الفتاویٰ الھندیۃ ،کتاب الکراھیۃ ،الباب التاسع،عشر فی الختان ...الخ،ج۵،ص۳۵۸)
    (۲) ناخن اس طرح تراشيں کہ داہنے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی سے شروع کرے اور چھوٹی انگلی پر ختم کرے پھر بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کرے پھر داہنے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن تراشے ۔
 (الدرالمختار،کتاب الحظر والاباحت،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۷۰ )
    (۳) ناخن تراش لینے کے بعد انگلیوں کے پورے دھو لینے چاہیں۔
بال سنوارنے کے آداب:
    حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جس کے بال ہوں تو وہ ان کا اکرام کرے یعنی ان کو دھوئے ،تیل لگائے ،کنگھا کرے۔'
'(سنن ابی داؤد،کتاب الترجل ،باب فی اصلاح الشعر،الحدیث۴۱۶۳،ج۴،ص۱۰۳)
    (۱)مرد کو اختیار ہے کہ پورے بال رکھے یا حلق کروائے ۔ پورے بال اس طرح کہ آدھے کان کے برابر یا کانوں کی لو کے برابر بال رکھے یا اتنے بڑے رکھے کہ شانوں کو چُھولیں اور بیچ سر میں مانگ نکالے۔(بہارشریعت ،حصہ۱۶،ص۱۹۸)

    (۲) سر میں تیل ڈالنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں ۔پھر الٹے ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور پہلے سیدھی آنکھ کے ابرو پر تیل لگائیں پھر الٹی پر ،اس کے بعد سیدھی آنکھ کی پلک پر پھر الٹی پر پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر سر میں پیشانی کی طرف سے تیل ڈالنا شروع کریں ۔سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ
Flag Counter