| تربیت اولاد |
اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ
(۱) کسی بھی رنگ کا جوتا پہننا اگرچہ جائز ہے لیکن پیلے رنگ کے جوتے پہننا بہتر ہے کہ مولا مشکل کشا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جو پیلے جوتے پہنے گا اس کی فکروں میں کمی ہوگی ۔(تفسیرنسفی،پ۱،البقرہ ،تحت آیۃ ،۶۹،ص۵۸:روح المعانی ،پ۱،البقرہ،تحت آیۃ ۶۹،ج۱،ص۳۹۲)
(۲) پہلے سیدھا جوتا پہنیں پھر الٹا اور اتارتے وقت پہلے الٹا جوتا اتاریں پھر سیدھا ۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے پیارے محبوب ،دانائے غیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''(کوئی شخص)جب جوتا پہنے تو پہلے داہنے پاؤں میں پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں پاؤں کا اتارے۔''
(صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب استحباب لبس النعل...الخ، الحدیث ۲۰۹۷،ص۱۱۶۱ )
(۳) جوتا پہننے سے پہلے جھاڑ لیں تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے۔
(۴) استعمالی جوتا اٹھانے کے لئے الٹے ہاتھ کا انگوٹھا اور برابر والی انگلی استعمال کریں ۔
(۵) استعمالی جوتا الٹا پڑا ہوتو سیدھا کردیجئے ورنہ فقروتنگ دستی کا اندیشہ ہے ۔(سنی بہشتی زیور،حصہ پنجم ،اسباب فقر و تنگدستی ،ص۲۰۱)
ناخن کاٹنے کے آداب:
اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ