| تربیت اولاد |
وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے سامنے آئیں تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے منہ پھیر لیا اور فرمایا:''اے اسماء!عورت جب بالغ ہوجائے تو اس کے بدن کا کوئی حصہ دکھائی نہ دینا چاہيے سوائے اس کے ۔''پھر اپنے منہ اور ہتھیلیوں کی طرف اشارہ فرمایا۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب اللباس ،باب فیما تبدی ...الخ، الحدیث ۴۱۰۴،ج۴،ص۸۵)
حضرت سیدنا علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حفصہ بنت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی خدمت میں حاضر ہوئیں ۔ انہوں نے ایک باریک دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اسے پھاڑ دیا اور انہیں موٹا دوپٹا اوڑھا دیا ۔
(مؤطا امام مالک،کتاب اللباس باب مایکرہ،للنساء ...الخ،الحدیث ۱۷۳۹ج۲،ص۴۱۰)
بچیوں کو پردے کی عادت ڈالنے کے لئے انہیں بچپن سے ہی اسکارف اوڑھنے کی تربیت دیجئے ۔ تھوڑی بڑی ہوئی تو چھوٹا سا برقعہ بنوا دیجئے ۔ ان شاء اللہ عزوجل بچی پردے کی عادی ہوجائے گی ۔
مسئلہ:
لڑکیوں کے کان ناک چھیدنا جائز ہے ۔ بعض لوگ لڑکوں کے کان بھی چھیدواتے ہیں اور ان کے کان میں بالی پہناتے ہیں ،یہ ناجائز ہے۔(ماخوذ از بہارِ شریعت ،حصہ ۱۶،ص۲۰۷)
مسئلہ:
لڑکے کو زیور پہناناحرام ہے۔(فتاویٰ رضویہ جدید،ج ۲۳،ص۲۶۰)