Brailvi Books

تربیت اولاد
126 - 185
کریں یعنی الٹی طرف سے شروع کریں ۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جب کرتہ پہنتے توداہنی طرف سے شروع فرماتے۔''
 (جامع الترمذی،کتاب اللبا س،باب ماجاء فی القمص ،الحدیث ۱۷۷۲،ج۳،ص۲۹۷)
    (۴) پہلے کرتہ پہنیں پھر پاجامہ ۔

    (۵) نیاکپڑا جمعہ کے دن پہننا شروع کریں کہ نبی کریم،رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم عام طور پر نیا کپڑا جمعہ کے دن پہنا کرتے تھے ۔
 (الجامع الصغیر ،ج۲،ص۴۰۸)
    (۶) اپنے مدنی منے کو عمامہ باندھنے کی عادت ڈالئے کہ حضرت سیدناعبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے پیارے محبوب ،دانائے غیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''عمامہ ضرور باندھا کرو کہ یہ فرشتوں کا نشان ہے اور اس (کے شملے) کو پیٹھ کے پیچھے لٹکا لو۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الملابس والا وانی ،فصل فی العمائم،الحدیث۶۲۶۲،ج۵،ص۱۷۶)
    عمامہ کے ساتھ دورکعتیں بغیر عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہیں ۔
 (فردوس الاخبار ،الحدیث ۳۰۵۴،ج۱،ص۴۱۰)
    بیٹے اور بیٹی کے لباس میں فرق رکھئے کہ بیٹے کو مردانہ اور بیٹی کو زنانہ لباس ہی پہنائيے اور جب بچے بالغ ہوجائیں تو انہیں ایسا لباس نہ پہننے دیا جائے جس سے سترپوشی نہ ہوتی ہو۔حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہماباریک کپڑے پہن کر سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب
Flag Counter