Brailvi Books

تربیت اولاد
121 - 185
    (۵) کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو ان شآء اللہ عزوجل اثر نہیں کریگا،
''بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ
یعنی اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔''
 (فردوس الاخبار ،الحدیث ۱۹۵۵،ج۱،۲۷۴)
    (۶) سیدھے ہاتھ سے کھائیں ۔حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے :''جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو سیدھے ہاتھ سے کھائے اور جب پئے تو سیدھے ہاتھ سے پئے کہ شیطان الٹے ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے ۔''
 (صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ،باب آداب الطعام والشرب ،الحدیث۲۰۲۰،ص۱۱۱۷)
    (۷) اپنے سامنے سے کھائیں۔حضرتِ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''ہر شخص برتن کی اسی جانب سے کھائے جو اس کے سامنے ہو۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الاطعمۃ،باب الاکل ممایلیہ،الحدیث۵۳۷۷،ج۳،ص۵۲۱)
    حضرت سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں کہ ايک روز کھانا کھاتے ہوئے ميرا ہاتھ پيالے ميں ادھر اُدھر حرکت کر رہا تھا يعنی کبھی ايک طرف سے لقمہ اٹھا يا کبھی دوسری طرف سے اور کبھی تيسری طرف سے لقمہ اٹھايا۔جب اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے مجھے اس طرح کرتے
Flag Counter