پڑھ لیں ۔حضرت سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لئے حلال سمجھتا ہے ۔''
(صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ ،باب آداب الطعام...الخ، الحدیث۲۰۱۷، ص۱۱۱۶)
حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا : ''جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہيے کہ پہلے بسم اللہ پڑھے ۔اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یہ کہے
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ ۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الاطعمہ،باب التسمیۃ عند الطعام ،الحدیث۳۷۶۷،ج۳،ص۴۸۷)