Brailvi Books

تربیت اولاد
118 - 185
جامعۃ المدینہ:
    الحمدللہ عزوجل ! دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام کثیر جامعات بنام ''جامعۃ المدینہ'' قائم ہیں ۔ ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو( حسب ِ ضرورت قیام وطعام کی سہولت کے ساتھ)درس ِ نظامی (یعنی عالِم کورس)اور اسلامی بہنوں کو ''عالمہ کورس''کی مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ جامعات میں ایسا مدنی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہاں سے پڑھنے والے علم وعمل کا پیکر بن کر نکلیں۔ آپ بھی اپنی اولاد کو علم وعمل سکھانے کے لئے جامعۃ المدینہ میں تعلیم دلوائيے۔
شوقِ علم:
    امامِ اہلِسنّت ،مجدد دین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی ہمشیرہ کا بیان ہے کہ''اعلیٰ حضرت نے (بچپن میں)کبھی پڑھنے میں ضد نہیں کی،خودسے برابر پڑھنے کوتشریف لے جایا کرتے ۔جمعہ کے دن بھی چاہا کہ پڑھنے جائیں مگروالدصاحب کے منع فرمانے سے رک گئے۔''(حیاتِ اعلیٰ حضرت ،ج۱،ص۸۹)
آداب سکھائيے
    حضرتِ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''انسان کا اپنے بچے کو ادب سکھانا ایک صاع صدقہ کرنے سے بہتر ہے ۔''
 (سنن الترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی ادب الولد ،الحدیث۱۹۵۸،ج۳،ص۳۸۲)
Flag Counter