Brailvi Books

تربیت اولاد
114 - 185
روزہ رکھوائيے
    نماز کی طرح بچے کو روزہ رکھنے کا بھی عادی بنایا جائے ۔اسے روزے کی مشق اس طرح کروائی جائے کہ پہلے اسے چندگھنٹے بھوکا رہنے کاذہن دیا جائے پھر بتدریج اس دورانيے کو بڑھایا جائے اور جب بچہ روزہ رکھنے کے قابل ہوجائے تو اسے روزہ رکھوایا جائے ۔ لیکن اسے باور کروایا جائے کہ محض بھوک پیاس برداشت کرنے کا نام روزہ نہیں بلکہ روزے میں ہربرُے کام سے بچنا چاہيے۔
روزہ کشائی:
     اعلیٰ حضرت ،امامِ اہل سنت ، مجدددین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی روزہ کشائی کی تقریب کا حال بیان کرتے ہوئے مولانا سید ایوب علی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ :''رمضان مبارک کامقدّس مہینہ ہے اوراعلیٰ حضرت قدس سرہ العزیزکے پہلے روزہ کشائی کی تقریب ہے ،کاشانہ اقدس میں جہاں افطار کااوربہت قسم کا سامان ہے۔ ایک محفوظ کمرے میں فیرینی کے پیالے جمانے کے لئے چُنے ہوئے تھے۔ آفتاب نصف النہارپرہے ٹھیک شدت کی گرمی کاوقت ہے کہ حضور کے والدِماجدآپ کو اسی کمرے میں لے جاتے ہیں اور دروازہ کے پٹ بندکرکے ایک پیالہ اٹھا کر دیتے ہیں کہ '' اِسے کھا لو۔''

    آپ عرض کرتے ہیں ''میرا توروزہ ہے کیسے کھاؤں؟''ارشاد ہوتا ہے''بچوں کا روزہ ایسا ہی ہوتا ہے ،لو کھالو ،میں نے دروازہ بند کردیا ہے ،کوئی دیکھنے والا بھی نہیں ہے ۔'' آپ عرض کرتے ہیں، ''جس کے حکم سے روزہ رکھا ہے ،وہ تو دیکھ
Flag Counter