Brailvi Books

تربیت اولاد
112 - 185
شخص نے اپنے بیٹے کو قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا سکھایا ،اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئيے جائیں گے اور جس نے اپنے بچے کو بغیر دیکھے پڑھنا سکھایا تو اللہ تعالیٰ اس باپ کو چودہویں رات کے چاند کی مانند اٹھائے گا اور اس کے بیٹے سے کہا جائے گا:پڑھ،پس جب بھی وہ ایک آیت پڑھے گا ،اللہ تعالیٰ اس کے باپ کا ایک درجہ بلند فرمادے گا یہاں تک کہ وہ پورا قرآن ختم کر لے ۔''
 (المعجم الاوسط،الحدیث۱۹۳۵،ج۱،ص۵۲۴)
    والدین کو چاہيے کہ اپنے بچےّ کو قرآن پاک پڑھانے کے لئے ایسے صحیح العقیدہ قاری صاحب کا انتخاب کریں جو بچے کو دُرست مخارج سے قرآن پاک پڑھائيں کیونکہ قرآن پاک اتنی تجوید سے پڑھنا فرضِ عین ہے کہ حرف دوسرے سے صحیح ممتاز ہو(فتاویٰ رضویہ ج۳ص۲۵۳) ، اس کے ساتھ ساتھ وہ قاری صاحب بچےّ کی تربیت میں والدین کے معاون بھی بنیں ۔
مدرسۃ المدینہ:
    الحمد للہ عزوجل ! تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام اندرونِ وبیرونِ ملک حفظ وناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام'' مدرسۃ المدینہ'' قائم ہیں ۔جہاں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہّ دی جاتی ہے ۔ صرف پاکستان میں تادمِ تحریر کم وبیش 42,000 ہزار مدنی منّے اور مدنی منّیوں کو حفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دی جارہی ہے ۔ والدین کو چاہيے کہ اپنے بچےّ کی بہتر تربیت کے لئے اسے قریبی مدرسۃ المدینہ میں داخل کروائیں ۔
Flag Counter