Brailvi Books

تربیت اولاد
111 - 185
اپنے بچے کو قرآن پڑھائيے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    قرآن ایک نور ہے اگر بچوں کا دل ودماغ قرآن کی روشنی سے آراستہ کیا جائے تو ان شاء اللہ عزوجل اُن کا باطن بھی منوّر ہوجائے گا ۔معلمِ اعظم ،شفیع معظم ،شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنی اولاد کو تعلیمِ قرآن سے آراستہ کرنے والوں کو کئی بشارتیں عطا فرمائی ہیں ۔ چنانچہ 

    (۱) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''جس شخص نے دنیا میں اپنے بچے کو قرآن پڑھنا سکھایا،توبروزِ قیامت جنت میں اس شخص کو ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی بناء پر اہل ِ جنت جان لیں گے کہ اس شخص نے دنیا میں اپنے بیٹے کو تعلیم دلوائی تھی۔'' (المعجم الاوسط،الحدیث۹۶،ج۱،ص۴۰)

    (۲) دوجہاں کے سلطان،سرورِ ذیشان، صاحب ِ قرآن، محبوبِ رحمن عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:''جو شخص اپنے بیٹے کو ناظر ہ قرآن کریم سکھائے اس کے سب اگلے پچھلے گناہ بخش دئيے جاتے ہیں۔''
 (المعجم الاوسط،الحدیث۹۶۳۵،ج۱،ص۵۲۴)
    اگر بچےّ کا رجحان ہو تو اسے قرآن پاک بھی حفظ کروائيے اس کی فضیلت زیادہ ہے جیسا کہ حضرت سیدناانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جس
Flag Counter