Brailvi Books

تربیت اولاد
107 - 185
لوگو! بے شک بروز قِیامت اس کی دَہشتوں اورحساب وکتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔' '
  (فردوس الاخبار ، الحدیث ۸۲۱۰ ،ج۲ ،ص ۴۷۱)
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۸) نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔' '
 (مجمع الزوائد ،کتاب الادعیۃ ،باب فی فصل الصلوٰۃ علی النبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ،...الخ ، الحدیث ۱۷۲۹۸،ج۱۰،ص۲۵۲)
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۹) شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا  فرمانِ عظمت نشان ہے:''جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار باردُرُود ِ پاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔' '
 (الترغیب والترہیب ،کتاب الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثار الصلوٰۃ علی النبی   ،الحدیث ۲۲،ج۲ ص ۳۲۸)
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۱۰) شہنشاہِ خوش خِصال، سلطانِ شیریں مَقال، پیکرِ حُسن وجمال،مَخْزَنِ
Flag Counter