| تربیت اولاد |
(۴) اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:''جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا ،ان میں سے تیس دنیا کی ہیں اور ستّرآخرت کی۔' '
(کنز العُمّال ،کتاب الاذکار،الباب السادس، الحدیث ۲۲۲۹،ج۱ ،ص ۲۵۵ )
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۵) خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے: '' بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔''
( جامع الترمذی،کتاب الوتر،باب ماجاء فی فصل الصلوٰۃ علی النبی ،الحدیث ۴۸۴، ج ۲، ص۲۷ )
صلوا علی الحبیب صلّی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۶) آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:''مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالیٰ تم پر رحمت بھیجے گا۔' '
(الدرالمنثور ج۶، ص۶۵۴ )
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۷) سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:''اے