Brailvi Books

تربیت اولاد
105 - 185
    (۱) نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر، آمنہ کے پِسَر، حبیبِ داوَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کافرمانِ عظمت نشان ہے:''اللہ عزوجل کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اورمُصافحہ کریں اورنبی (ا)پر دُرُود پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔' '
(مسند ابی یعلی ،مسند انس بن مالک ، الحدیث ۲۹۵۱،ج۳ ،ص۹۵)
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۲) حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:''مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے ۔' '
 (الجامع الصغیر، الحدیث ۱۴۰۶،ص۸۷ )
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۳) سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ جنت نشان ہے:''بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک فِرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اوراس کے باپ کا نام پیش کرتاہے ۔کہتاہے ،فُلاں بن فُلاں نے آپ پر اس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔' '
 (مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ، باب فی الصلوٰۃ علی النبی  فی الدعاء وغیرہ، الحدیث ۱۷۲۹۱،ج۱۰ ،ص۲۵۱ )
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
Flag Counter