Brailvi Books

تربیت اولاد
104 - 185
    وہ بزرگ اس ننھے مدنی منےّ کے اس انداز کو دیکھ کر بہت روئے اور فرمانے لگے:''یہ بچہّ ہم سے کہیں زیادہ جہنم کی آگ سے ڈرتا ہے تو ہمارا حال کیا ہونا چاہيے۔''
 (درۃ الناصحین المجلس السابع والستون، ص۲۶۳)
 (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)
بچے کے دل میں نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت ڈالئے
    والدین کو چاہيے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سیرت کے مختلف واقعات وقتاً فوقتاً بچے کو سناتے رہیں تاکہ اس کے دل میں عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پروان چڑھتا چلا جائے۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:''تم میں کوئی اس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد ، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الایمان ،باب حب الرسول من الایمان ،الحدیث۱۴،ج۱،ص۱۵)
    اپنے بچے کو سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی ذاتِ والاتبار پر درود پاک پڑھنے کی عادت ڈالئے۔ اس کے لئے خصوصی طور پربچے کے سامنے رحمتِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کا ذکرِاَنور ہونے پر محبت کے ساتھ درُود شریف مثلاً صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پڑھئے اور
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب
 (یعنی حبیب ِ خدا  پر درود پڑھو)کہہ کر بچے کو بھی دُرود پڑھنے کی ترغیب دیجئے۔ وقتاً فوقتاً بچے کو درود شریف پڑھنے کے فضائل بتاتے رہیں ،چند روایات پیش ِ خدمت ہیں ،
Flag Counter