Brailvi Books

تربیت اولاد
102 - 185
    فرشتے اس کی نوری مخلوق ہیں جو اس کے حکم سے مختلف کام سرانجام دیتے ہیں مثلاً بارش برسانا، ہوا چلانا، کسی کی روح نکالنا وغیرھا،۔۔۔۔۔۔

     اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدايت کے لئے بہت سے صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں جن میں چار کتابیں بہت مشہور ہیں ،

    (1)تورات(یہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل ہوئی)

    (2)زبور(یہ حضرت داؤد (علیہ السلام) پر نازل ہوئی)۔

    (3)انجیل(یہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام)پر نازل ہوئی)

    (4)قرآن کریم(یہ ہمارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ عليہ والہ وسلم پر نازل ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی رہنمائی کے لئے اپنے انبیاء اور رسولوں کو بھیجا جن کی مکمل تعداد وہی جانتا ہے اور سب سے آخر میں ہمارے نبی محمد مصطفی، احمدمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو بھیجا ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اللہ عزوجل کے آخری نبی ہیں ،آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو اعلیٰ شان عطا فرمائی ہے ۔

    قیامت سے مرادیہ ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ یہ آسمان وزمین سب تباہ ہوجائیں گے پھر مردے اپنی قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے اور میدانِ محشر میں اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اور اپنے اعمال کا حساب دیں گے پھر جس کے عمل اچھے ہوں گے اسے جنت ملے گی اور جس کے اعمال برے ہوں گے اسے دوزخ میں جانا پڑے گا۔