Brailvi Books

تربیت اولاد
101 - 185
گے اور ان کی یہ عادت بڑے ہوکر بھی باقی رہتی ہے ۔
باپ کا نام اور گھر کا پتہ یاد کرائيے
    جونہی بچہ گھر سے باہر نکلنے کے قابل ہوجائے تو اسے اس کے والد اور دادا اور چچا وغیرہ کانام گلی یا محلے کا نام یاد کروادیجئے تاکہ خدانخواستہ گم ہوجانے کی صورت میں اسے آسانی سے گھر پہنچایا جاسکے ۔ اگر آپ اس کام میں سستی کریں گے تو ہوسکتا ہے بچہ گم ہونے کی صورت میں جلدی نہ مل سکے کیونکہ جو شخص بھی اسے گھر پہنچانا چاہے گا وہ اس سے اس کا نام وپتہ پوچھے گا اور جواب میں بچہ اگر یہ کہے گا کہ میں اپنے باپ کا بیٹا ہوں ،اور اپنے گھرمیں رہتا ہوں تواس کے گھر بار کا کچھ پتا نہ چل سکے گا ۔
ضروری عقائد سکھائيے
    والدین کو چاہيے کہ جب ان کی اولاد سن شعور کو پہنچ جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ، فرشتوں ،آسمانی کتابوں ، انبیاء کرام علیہم السلام، قیامت اور جنت ودوزخ کے بارے میں بتدریج عقائد سکھائیں ۔ بچے کو بتائیں کہ

     ہمیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے ،وہی ہمیں رزق عطا فرماتا ہے ، اسی نے زندگی دی ہے وہی موت دے گا ، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ، وہ جسم ،جگہ اور مکان سے پاک ہے(بعض ماں باپ اللہ تعالیٰ کا نام لینے پر اپنے بچے کو آسمان کی طرف انگلی اٹھانا سکھاتے ہیں ،ایسا نہ کیا جائے ) ، وہ کسی کا محتاج نہیں ساری کائنات اس کی محتاج ہے ، وہ اولاد سے پاک ہے ،وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، جوکچھ ہوچکا ہے ،جوہورہا ہے یا ہوگا وہ سب جانتا ہے۔۔۔۔۔۔
Flag Counter