(۱)عبادت(۲)تِلاوت(۳)والدین کی خدمت (۴) تحصیلِ علمِ دین (۵)سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافلے میں سفر(۶)عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت(۷)اُمورِ آخِرت اور(۸) حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔ یہ نیّتیں اُسی وقت مُفید ہوں گی جب کہ فریزر یا برف کاخوب ٹھنڈا پانی نہ ہو کہ ایسا پانی مزید بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ (۹)بیٹھ کر (۱۰)بسم اللہ پڑھ کر (۱۱)اُجالے میں دیکھ کر (۱۲)چوس کر (۱۳)تین سانس میں پیوں گا(۱۴) پی چُکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کہوں گا(۱۵)بچا ہوا پانی نہیں پھینکوں گا۔