| تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
بعد پھینکوں گا (۲۳)بھوک سے کم کھاؤں گا (۲۴)آخِرمیں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (۲۵)تین بار انگلیاں چاٹوں گا (۲۶)کھانے کے برتن دھوکر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب کا حقدار بنوں گا (۲۷)جب تک دستر خوان نہ اُٹھالیا جائے اُس وقت تک بِلا ضَرورت نہیں اُٹھوں گا (کہ یہ بھی سنّت ہے) (۲۸)کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گا (۲۹)خِلال کروں گا۔
مل کر کھانے کی مزید نیّتیں
(۳۰)دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا (۳۱)مسلمانوں کے قرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا (۳۲)ان کو بوٹی، کدّوشریف،کُھرچن اور پانی وغیرہ کی پیش کش کرکے اُن کا دل خوش کروں گا (۳۳)اُن کے سامنے مسکراکر صدقہ کا ثواب کماؤں گا (۳۴)کھانے کی نیّتیں اور (۳۵)سنّتیں بتاؤں گا (۳۶)موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (۳۷)بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا (۳۸)غذاکا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا (۳۹)ان کو خلال کا تحفہ پیش کروں گا (۴۰)کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یا وَاجِدُ کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آجائے۔