Brailvi Books

تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل
26 - 29
    (۱،۲)کھانے سے قبل اور بعد کا وُضو کروں گا (یعنی ہاتھ مُنہ کا اِگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا) (۳)عبادت (۴)تِلاو ت (۵)والدین کی خدمت (۶)تحصیلِ عِلمِ دین (۷)سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلے میں سفر(۸) عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت (۹)اُمورِ آخِرت اور(۱۰) حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا (یہ نِیّتیں اُسی صورت میں مُفید ہوں گی جبکہ بھوک سے کم کھائے، خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں) (۱۱)زمین پر (۱۲)دستر خوان بچھانے کی سنّت ادا کرکے (۱۳)سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (۱۴)کھانے سے قبل بسم اللہ اور (۱۵)دیگردُعائیں پڑھ کر (۱۶)تین انگلیوں سے (۱۷)چھوٹے چھوٹے نوالے بناکر (۱۸)اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا (۱۹)ہر دو ایک لقمہ پر یا وَاجِدُ پڑھوں گا (۲۰)جو دا نہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھالوں گا (۲۱)روٹی کا ہر نوالہ سالن کے برتن کے اوپر کرکے توڑوں گا تا کہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں (۲۲)ہڈّی اور گرم مصالحہ اچھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے