Brailvi Books

تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل
24 - 29
احتیاطِ امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ
     امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ کوعُموماً کھانا کھا کر چائے ، شربت وغیرہ پینے کے بعد برتن میں پانی ڈال کر اچھی طرح ہِلا جُلا کرپیتے دیکھا گیا ہے تا کہ رِزْق کا کوئی ذرہ بھی ضائع نہ ہو ، ۱۴۲۳ ھ میں سفرِ چل مدینہ کے دوران آپ دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العالِیہ کو دیکھا گیاکہ گرم پانی کے کَپ میں Tea packڈال کر چائے کی پتی حل فرمائی اور دودھ، چینی ڈالنے سے پہلے Tea packکو اچھی طر ح نِچوڑ کر نکالا (جب کہ عُموماً لوگ بغیر نچوڑے پھینک دیتے ہیں،اور کوئی نچوڑتے بھی ہیں تو چینی ،دودھ حل کرنے کے بعد۔) آپ دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ نے جب چائے نوش فرمالی تو عرض کی گئی ، حضور !اس میں کیا حکمت ہے ؟ارشاد فرمایا ،میں نے محسوس کیا کہ دودھ اور چینی ڈالنے کے بعد اگر Tea pack نچوڑا جائے تودودھ اور چینی کے کچھ اجزاء Tea packمیں رہ جائیں گے ، اس لئے میں نے احتیا طاً پہلے نِچوڑ لیا ،تاکہ کوئی کارآمد جُز ضائع نہ ہونے پائے۔ (سُبْحان اللہ عَزَّوَجلَّ) واقعی امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ کی مَدَنی احتیاطیں دیکھ کر دورِ اسلاف کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
ہیں شریعَت و طریقت کی حسیں تصویر جو 

زُہدو تقویٰ کے نظارے حضرتِ عطار ہیں
Flag Counter