| تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
حضرت سیدُنا سَہَلْ بن سَعَد رضی اﷲعنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضورِ اَقْدَس شفیعِ روز ِمَحْشَر صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضر ہوکر اپنی مفلسی کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، جب تم گھر میں داخل ہوتوگھر والوں کو سلام کرو اور اگر کوئی نہ ہوتو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قل ھواﷲشریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا پھر اﷲ تعالیٰ نے اس کو اتنا مالا مال کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں اور رشتہ داروں کی بھی خدمت کی۔
(الجامع لاحکام القر آن،للقرطبی،ج۲۰،ص۲۳۱،مطبوعہ پشاور )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم بھی اگر اپنے مسائل اللہ عَزَّوَجَلَّ ا ور اسکے پیارے رَسُوْل صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے فرمان کے مطابق حل کرنے کی سعی کريں تو اِنْ شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا اور آخِرت کی بے شماربھلائیاں حاصل کرنے میں ضَرورکامیاب ہونگے ۔
تنگدستی کا علاج