| تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
مطابق آج کے روز جو چیز دوسروں کو کھلائی پلائی جاتی ہے سال بھر تک اس میں بَرَکت رہتی ہے ۔(اسی لیے مسلمانوں میں کھچڑے کا عمل جاری ہے)، (۲۰) بکثرت دُرود شریف پڑھنا ۔
(ملخص از سنی بہشتی زیور صفحہ نمبر ۶۰۹)
حاجت مَندغَنی ہوگیا
ایک نیک آدمی تھا، اس نے غَلَبہ شوق کے ساتھ پانچ سو باردُرُود شریف کا روزانہ وِرْد شروع کردیا۔ اس کی بَرَکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کو غنی کردیا اور ایسی جگہ سے اسکو رِزْق عطا فرمایا کہ اسے پتا بھی نہ چل سکا ، حالانکہ اس سے پہلے وہ مفلس اور حاجت مند تھا۔
( ملخص از فیضان سنت ص ۱۵۱)
امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ فرماتے ہیں :اگر کوئی شخص مذکورہ تعداد میں دُرُودِ پاک کا وِرد کرے اور مذکورہ تنگدستی کے اسباب سے بچتے ہوئے اس سے نَجات کے حل بھی اپنائے ،مگر پھر بھی اس کا فَقْر (یعنی تنگدستی و محتاجی) دور نہ ہو تو یہ اس کی نیت کا فُتُور (یعنی فساد) ہے کہ اس کے باطن میں خرابی کی وجہ سے کام نہیں بن سکا۔