وغیرہ رکھ لے،ہرگز ہرگز دنیا کی کوئی بات نہ کرے کہ(معاذ اللہ)برے خاتِمے کا اَندیشہ ہے۔ (۶) دینی معلومات یعنی سنتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف رہنا۔ (۷)دوسروں تک علمِ دین پہنچانا اگرچہ قرآن کی ایک آیت یادین کا ایک مسئلہ کہ دوسروں کو تم سے جو خیر پہنچے وہ تمہارے لیے مبارَک ہے۔(دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکرمدنی کاموں میں مشغولیت بالخصوص مدنی انعامات سے معطر معطر مدنی قافلے میں سفراسکا ایک بہترين ذريعہ ہے ۔)اس ضمن میں کسی نے ایک سچا واقعہ سنایا کہ ایک مزدور نے دعوتِ اسلامی کے تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سفر کیا ، واپسی پر سیٹھ نے بتایا کہ گودام کی صفائی کے دوران جو گندم نکلی اسے بیچ کر رقم مزدوروں میں تقسیم کی گئی ، پانچ سو روپے تمہارا حصہ بنا ہے ۔ مزدور حیرت زدہ رہ گیا کہ چھٹی نہ کرنے کی صور ت میں شاید صرف تین سو روپے کماتا ،مگرالحمدللہ عَزَّوَجَل ّ مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے پانچ سو روپے ملے ۔ (۸) نمازتَہَجُّد پڑھتے رہنا، (۹) توبہ کرتے رہنااورفجْر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان ستّرباراِسْتِغْفار کرنا، (۱۰) گھر میں آیَۃُ الکُرْسی اور سورۂ اِخْلاص پڑھنا، (۱۱)ہر نماز کے بعدتسبیح فاطِمہ رضی اللہ