(۳) سورۂ واقعہ کا ہمیشہ بالخُصوص بعدِ مغرب پابندی سے پڑھنا ۔ (۴) مَردوں کوسنّتِ فجر اپنے گھر میں پڑھ کر، فرْض نماز کے لیے مسجد میں جانا۔( بعض روایات میں آیاہے جس شخص نے فجر کی سنتیں اپنے گھر میں پڑھیں۔ اﷲ عَزَّوَجَلَّ ا س کا رِزْق کُشادہ کرتا ہے اور اسکا اَہل و عِیا ل اور رشتہ داروں سے جھگڑا کم ہوجاتا ہے اور اِنْ شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا خاتِمہ ایمان پر ہوگا)۔ (۵) نمازِ پنجگانہ کے لیے اذان کا جواب دینا اور اس کا احترام بجالانا، کہ لیٹا ہوا بیٹھ جائے اور اَورادووظائف بلکہ تلاوتِ قرآن بھی مَوقوف کردے،سَرپَر (عمامہ شریف)ٹوپی (اور اسلامی بہنیں)دوپٹا