میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کا مسلمان سخت گرمی میں رُوزگار کی تلاش میں مارا مارا توپھرتا ہے، مگر بدقسمتی سے رِزْق میں بَرَکت کے ان آسان اور یقینی حل کو اپنانے کیلئے تیار نہیں ۔ کاش! کہ آج مسلمان اَحکام ِاسلام پر صحیح معنوں میں کاربند ہوجائے توبےرُوزگاری کا مُعاملہ، جو آج بینَ الاقوامی مَسْئَلہ بن چکا ہے اس پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے ،اور یہ حل صرف موجودہ مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے غیر مسلم بھی اگر اسلام کی دولت سے مالا مال ہوکر حقیقی معنوں میں سنتوں پر کاربند ہوجائیں تو اپنے مسائل کو بآسانی حل کرسکتے ہیں۔