Brailvi Books

تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل
14 - 29
سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضُو کرنا محتاجی کو دور کرتا ہے اور یہ مرسلین علیہم السلام کی سنتوں میں سے ہے۔
 (المعجم الاوسط،الحدیث۷۱۶۶،ج۵،ص۲۳۱،دار الفکر عمان)
خیر وبَرَکت کاحُصول
ایک اور حدیث ِمبارَکہ میں ہے کہ حضرتِ اَنَس رضی اﷲعنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،جو یہ پسند کرے کہ اﷲ تعالیٰ اس کے گھر میں خیر زیادہ کرے تو جب کھانا حاضر کیا جائے، وُضُو کرے اور جب اٹھا یا جائے اس وقت بھی وُضُو کرے یعنی ہاتھ منہ دھوئے۔
 (سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب الوضوء عندالطعام ،الحدیث۳۲۶۰،ج۴،ص۹،دار المعرفہ بیروت)
کھانے کے وُضُو کا طریقہ
کھانا کھانے سے پہلے اور بعد دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھونا سنّت ہے، اگر کھانے کیلئے کسی نے منہ نہیں دھویا تو یہ نہیں کہیں گے کہ اس نے سنّت ترک کردی۔
 (الفتاوی الھندیہ،کتاب الکراھیۃ،الباب الحادی عشر،ج۵، ص۳۳۷، مطبوعہ کوئٹہ)
Flag Counter