Brailvi Books

تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل
13 - 29
بھائی! یہ شیطٰن کا خطرناک وار ہے! اس نظریہ سے سوچیں گے تو فی زمانہ ہرجگہ دنيوی ترقی میں بظاہر کفارِبداَطوار آگے آگے نظر آتے ہیں۔
یاد رکھیں،کسی کی بد عقیدگی وبداعمالیوں کے باوُجود دُنْیَوِی نعمتوں کا حُصول اسکے لئے باعث فضیلت نہیں،لہٰذا مسلمان کو شیطانی وسوسوں میں پڑنے کے بجائے اپنے مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں ہی حل کرنے چاہیے۔
توجہ فرمائیں
ان اسلامی بھائیوں کیلئے جو آج تنگدستی کا شکار نہیں (دن رات دکانیں چل رہی ہیں ، لاکھوں کا کاروبار ہے )مذکورہ بالااسباب ان کیلئے بھی باعث ِتشویش ہیں۔ اگر وہ بھی اپنی ذات میں اِن اَسباب کو پاتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ بلا تاخیر ان سے نَجات کی صورت کرکے اپنی روزی کے تحفظ کا سامان کریں۔
تنگدستی سے نَجات
رِزْق میں بَرَکت کا حُصول اتنا مشکل نہیں بشرطِیکہ حقیقی ذرائع سے اس کیلئے کوشش ہو ۔ جیسا کہ حضرت عبد اﷲ ابن عباس(رضی اﷲعنہما)سے روایت ہے کہ
Flag Counter