| تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
کے سبب رِزْق میں بَرَکت ختْم ہو جاتی ہے، لہذا گناہوں سے ہرصورت بچنے کی کوشش کرے کہ گناہ، کثیر آفات وبَلِیَّات کے نُزول کا سبب بھی ہوتے ہیں۔
لمحہ فکریہ
امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکا تُھُمُ العالِیہ فرماتے ہیں کہ کوئی اپنے کردار سے ظاہر کرے کہ میں نمازیں بھی قضا کروں اوراس کی نُحوست کے اثرات سے بھی مَحفوظ رہوں،کھاتے پیتے وقت بِسْمِ اﷲشَرِیْف نہ پڑھ کر شیطٰن کوبھی شامل رکھوں اوررِزْق میں بَرَکت کی خواہش بھی کروں۔خرید وفروخت کے وقت حلال و حرام کی تمیز بھی نہ رکھوں اوررز ق میں کشادگی کا طالب بھی رہوں تو آپ خود فیصلہ فرمائیں!یہ کس طرح ممکن ہے کہ آگ میں ہاتھ ڈالنے والے کاہاتھ نہ جلے۔
وسوسۂ شیطانی کی کاٹ
ہو سکتا ہے کسی کو شیطٰن یہ وَسوَسہ ڈالے کہ، فُلاں بے نمازی، حرام کمانے والااور سنتوں کا تارِک، جودِن رات اﷲ عَزَّوَجَلَّ اوراسکے پیارے رَسُوْل صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی ناراضگی والے کاموں میں مشغول رہتا ہے، مگر اس کے رِزْق میں بے بَرَکتی کے بجائے، اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ میرے پیارے اسلامی