سے دھونا۔ (۲۸)دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا، (۲۹)بیتُ الخَلا میں وُضو کرنا (۳۰)بدن ہی پر کپڑا وغیرہ سی لینا، (۳۱)چہرہ لباس سے خشک کرلینا(۳۲)گھر میں مکڑی کے جالے لگے رہنے دینا(۳۳)نَماز میں سُستی کرنا (۳۴)نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا(۳۵)صبح سویرے بازار جانا(۳۶)دیر گئے بازار سے آنا(۳۷)اپنی اولادکو ''کوسنیں'' (یعنی بددعائیں) دینا(اکثر عورتیں بات بات پر اپنے بچوں کو بد دعائیں دیتی ہیں اور پھر تنگدستی کے رونے بھی روتی ہیں) (۳۸)گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا (۳۹)چراغ کو پھونک مار کر بُجھا دینا(۴۰)ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا(۴۱)ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا(۴۲)عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور(۴۳)پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا(۴۴)نیک اعمال میں ٹال مٹول (ٹال-م َ۔ٹول)کرنا۔