Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
98 - 144
سبق نمبر22

(۔۔۔۔۔۔قیاس کے ارکان کابیان۔۔۔۔۔۔)
قیاس کے ارکان چار ہیں۔    

۱-اصل(مقیس علیہ)     ۲-فرع(مقیس)     ۳ -حکم     ۴ -علت مشترکہ

    یہاں قیاس کے صرف ایک رکن ''علت''سے بحث کی جائے گی۔اصل سے فرع کی طرف متعدی ہونے والا حکم کسی ایسی علت کی بناء پر ہوتاہے جو کہ دونوں(اصل وفرع) کے مابین مشترک ہو اور اس علت کو مختلف طریقوں سے جانا جاتاہے ۔جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

(۱)۔۔۔۔۔۔کتاب اللہ کے ذریعے:

    اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا
( لَیۡسَ عَلَیۡکُمْ وَلَا عَلَیۡہِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَہُنَّ ؕ طَوَّافُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ ؕ )
ترجمہ کنزالایمان: ''کچھ گناہ نہیں تم پر نہ ان پرآمدورفت رکھتے ہیں تمہارے یہاں ایک دوسرے کے پاس۔''[النور: ۵۸] اس آیتِ مبارکہ میں اللہ عزوجل نے غلاموں کوبغیر اجازت گھروں میں داخلے کی رخصت عطا فرمائی اور کثرتِ طواف کو اس کی علت قرار دیا یعنی ان کا گھروں میں باربار آنا جانا ہوتاہے اور باربار اجازت لینے میں حرج ہے لہذا اس حرج سے بچانے کیلئے فرمایا کہ ان
Flag Counter