| تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
اس کا مطلب یہ ہے کہ جب دو اختلافی مسئلوں میں سے ایک ثابت ہوجائے تو دوسرا بھی لازماًثابت ہو، کیونکہ دونوں میں فرق کرنے کا کوئی قائل نہیں یعنی یا تو مخالف کے نزدیک یہ دونوں مسئلے ثابت ہوں گے یا دونوں ثابت نہیں ہوں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔عدم القائل بالفصل کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭
عدم القائل بالفصل کی دو قسمیں ہیں :
پہلی قسم :
دو مسئلوں میں اختلاف کی بنیاد ایک ہی ہو ۔مثلا یوم نحر کے روزے کی نذر ماننا درست ہے اوردوسرا مسئلہ یہ ہے کہ بیع فاسد قبضے کے وقت ملکیت کا فائدہ دیتی ہے ان دونوں مسئلوں میں اختلاف کی بنیاد ایک ہی ہے وہ اس طرح کہ یوم نحر کے روزے سے منع کیا گیا ہے اسی طرح بیع فاسد سے بھی منع کیا گیا ہے لیکن اگر کوئی نذر مانے تو اس کی نذر ماننا صحیح ہے اسی طرح اگر کوئی بیع فاسد